18 جنوری 2013
وقت اشاعت: 10:14
پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا تیسرا روز
اے آر وائی - پنجاب کے ہسپتالوں کے آوٹ ڈور میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہے۔ لاہور میں ینگ ڈاکٹروں نے ایک بار پھر آوٹ ڈور میں کام نہیں کیا۔اسپتالوں کے آوٹ ڈور میں ہڑتال کا یہ تیسرا روز تھا۔
اس دوران ینگ ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا کہ وہ آوٹ ڈور کے باہر کیمپ لگا کر مریضوں کا علاج کریں گے لیکن لاہور کے تمام اسپتالوں میں یہ کیمپس بھی نظر نہ آئے۔ ینگ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب تک انہیں سروس اسٹراکچر نہیں ملے گا وہ احتجاج جاری رکھیں گے اور گوجرانوالہ تشدد کیس میں بھی انصاف ملنے تک احتجاج کا دائرہ کار بھی وسیع کر سکتے ہیں۔