تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 جنوری 2013
وقت اشاعت: 13:25

مستونگ:کالعدم تنظیم بی ایل اے کے کمانڈر سمیت دو افراد ہلاک

اے آر وائی - بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایف سی نے ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم بی ایل اے کے کمانڈر سمیت دو افراد کو ہلاک کردیا۔ فرنٹیئر کور بلوچستان کے ترجمان کے مطابق مستونگ کے علاقے میں ایف سی کی نفری نے آپریشن کیا جس کے دوران کالعدم تنظیم بی ایل اے کا کمانڈر رشید شاہوانی اپنے ساتھی شاہجہان سمیت مارا گیا۔



ایف سی ترجمان کا کہن اہے کہ رشید شاہوانی کیڈٹ کالج مستونگ کے پرنسپل،دو طلباء ،ایس ایچ او،لیویز کانسٹیبل اور واپڈا اہلکار کے قتل کے علاوہ مارگٹ میں اٹھارہ ایف سی اہلکاروں کے کے قتل میں بھی ملوث تھا۔ آپریشن کے دوران ایف سی نے بھاری تعداد میں ہتھیار ،دستی بم ،اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا ۔



علاوہ ازیں ایف سی نے کوئٹہ کے علاقے سریاب میں پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دس مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے جنہیں پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل عبید اللہ خان نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامیتاز اور کسی خوف کے بغیر کارروائی جاری رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.