تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 جنوری 2013
وقت اشاعت: 14:6

لاہور میں بارش نے سردی کی شدت بڑھا دی

اے آر وائی - لاہور میں بارش نے سردی کی شدت بڑھا دی۔ موسم کی خوشگوارتبدیلی نےلاہوریوں کے موڈ بھی تبدیل کردیئے۔ لاہوری سردی کے موسم کا لذیذ پکوانوں کے ساتھ کیسے لطف اٹھا رہے ہیں۔



بارش نے تو لاہور میں سردی کا مزا ہی بدل دیا اور مزا دوبالا کر رہے ہیں لوگ لذیذ پکوانوں کے ساتھ۔ موسمی پکوان یعنی سموسے اور حلوہ پوری، پوڑے اور چٹ پٹے کھانوں کی دکانوں پر تو رش ایک دم ہی بڑھ گیا ہے۔ ساٹس جسے دیکھو موسم کا مزا لے رہا ہے۔



گاجر کا حلوہ سردی کا خصوصی پکوان ہے۔ اور میووں سے بھرے یہ حلوے ٹھنڈ کا مزا خوب بڑھا رہے ہیں۔ جنوری کی ماند پڑتی سردی میں بارش نے نئی لہرڈال دی ہے اور زندہ دلانِ لاہور بھلا کیسے ٹھنڈ اور بارش کا ڈبل مزا لئے بغیر رہ سکتے ہیں

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.