18 جنوری 2013
وقت اشاعت: 15:24
چمن:نیٹ کیفے کی چھت منہدم،2بچے جاں بحق،5زخمی
اے آر وائی - چمن میں نیٹ کیفے کی چھت گرنے سے دو بچےجاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ ڈی ایس پی سلیم شاہد نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ تاج روڈ کے قر یب بابو محلہ میں نیٹ کیفےکا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔
زخمیوں کو فوری طورپراسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہرکی اکہ ملبے تلےمزید افراد دبے ہوسکتے ہیں،جس کےباعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔