تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 جنوری 2013
وقت اشاعت: 15:33

لاہور: صنعتکار کے گھر پر ڈکیتی کی واردات

اے آر وائی - لاہورکےعلاقے نیومسلم ٹاون میں تین ڈاکو صنعتکار کےگھر سے سوا کروڑ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ڈاکو ؤں نے ایس پی کے دفتر سے چند گز کے فاصلے پر دن دھاڑے واردات کی۔



ڈاکو صنعت کار چوہدری یاسین کے گھرمیں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا، ملزمان ڈیڑھ سو تولے سونا اور چالیس ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.