18 جنوری 2013
وقت اشاعت: 16:44
کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات آٹھ افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں ایک گھنٹے میں آٹھ افراد کو قتل کردیا گیا۔ فائرنگ کے واقعات لسبیلہ، بلدیہ ٹاون، نیو ایم اے جناح روڈ، ڈیفینس اور اردو بازار کے علاقوں میں پیش آئے۔
ڈیفینس میں دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ لسبیلہ پر بھی دو افراد کو قتل کیا گیا، اسلامیہ کالج کے قریب بھی دو افراد فائرنگ کا نشانہ بنے۔ اردو بازار کے قیب ایک اور بلدیہ ٹاون سپارکو روڈ پر ایک فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔