تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:36

جھنگ : ڈکیتی میں مزاحمت پر2 مزدور ہلاک

اے آر وائی - جھنگ میں تھانہ سٹی کے علاقہ میں ڈکیتی میں مزاحمت پر تین مسلح ڈاکوں کی فائرنگ سے دو فیکٹری مزدور ہلاک ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کاٹن فیکٹری سے رات کو ڈاکو کپڑا اور نقدی لوٹ کر فرار ہو رہے تھے کہ فیکٹری ملازمین نے شور مچا دیا جس پر ڈاکووٴں نے فائرنگ شروع کر دی جس سے ایک مزدور موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا مزدور نہتا ان کو پکڑنے کی کوشش میں ڈاکووٴں کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔



فیکٹری کے دیگر مزدوروں کا کہنا ہے کہ پو لیس کو بروقت اطلاع دی گئی تھی لیکن ون فائیو نے آدھے گھنٹے بعد موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کی جس سے تمام ڈاکو لوٹ مار کر کے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔



فیکٹری مالک کا کہنا ہے کہ ایک کالعدم تنظیم کے لو گ اس سے سے بھتہ مانگتے تھے اور وہ انہیں پیسے دینے سے انکاری تھا جس پر ا س کا شبہ انہی کی طرف جا تا ہے۔ تاحال تھانہ جھنگ سٹی پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.