تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:45

رائے ونڈ:زیرتعمیر فیکٹری میں 4 مزدوروں کی پراسرار ہلاکت

اے آر وائی - رائے ونڈ پر واقع زیر تعمیر فیکٹری سے چار افراد کی لاشیں ملیں ہیں۔ پولیس کے مطابق مزدوروں کی موت زہریلا کھانا کھانے سے ہوئی۔



رائے ونڈ کے علاقے صوئے آصل روڈ پر فیکٹری میں چار مزدور پر اسرار طور پر مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس کے مطابق مزدور صوئے آصل روڈ پر زیر تعمیر فیکٹری میں محنت مزدوری کرتے تھے۔فیکٹری کا مالک رات مزدورں کو صیح سلامت چھوڑ کر رخصت ہو ا تاہم جب صبح حسب معمول فیکٹری پہنچا تو دروازہ نہ کھلنے پر پولیس کو اطلاع دی۔



پولیس نے موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑا تو اندر چاروں مزدور جاوید، چند، اسلم اورصادق مردہ حالت میں پائے گئے۔ مرنے والوں کے منہ سے جھاگ بھی نکل رہا تھا، پولیس نے زہریلے کھانے کو وجہ موت قرار دے کر لاشیں سرد جانے منتقل کرد ی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.