19 جنوری 2013
وقت اشاعت: 13:24
کوئٹہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
اے آر وائی - کوئٹہ میں رکشہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق تھانہ شالکوٹ کی حدود میں کلی سردہ کے قریب نامعلوم افراد نے چلتے رکشہ پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پشتون آباد کی رہائشی خاتون اور مستونگ سے تعلق رکھنے والا شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر رکشے کو قبضے میں لے لیا اور جاں بحق افراد کی نعشیں سول ہسپتال پہنچادیں،حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔