تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 جنوری 2013
وقت اشاعت: 14:36

کراچی:قصبہ موڑ پر واٹرٹینکرکی زد میں آکر دس سالہ بچہ جاں بحق

اے آر وائی - کراچی کےعلاقےقصبہ موڑکے قریب واٹرٹینکرکی زد میں آکر دس سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ محمد عاطف واٹر ٹینکرڈرائیور کو اپنے گھرکا پتہ سمجھارہا تھا۔ تیسری جماعت کا طالب علم محمد عاطف اس بات سےبےخبر تھا کہ جس واٹرٹینکر کو وہ اپنےگھرکا راستہ بتارہا ہے وہی ٹینکر اسےموت کی وادی میں لےجائے گا۔



کراچی کاعلاقہ قصبہ موڑپانی کی شدید قلت کاشکار ہے۔ واٹرٹینکر منگانالوگوں کی ضرورت ہےاور مجبوری بھی۔ پتلی گلیاں اور اونچے نیچے راستے۔ جن پر چلتی بھاری بھرکم گاڑیاں، کسی بھی وقت حادثے کو جنم دے سکتی ہیں۔ قصبہ موڑ کےرہائشی محمد حیات کےگھرمیں بھی ایک ہفتے سےپانی بند تھا۔ اہل علاقہ کےمطابق لوگ بوند بوندپانی کوترس رہےتھے۔ محمد حیات نے پانی کا ٹینکرمنگوایا۔ ان کا دس سالہ بیٹا محمد عاطف ٹینکرکو راستہ سمجھارہا تھا کہ گاڑی کا ایک پہیہ زمین میں دھنس گیا۔ معصوم عاطف ٹینکر اور دیوار کےبیچ پھنس گیا۔



اہل علاقہ آدھے گھنٹے تک بچے کو ٹینکر کے نیچے سےنکالنے کی کوشش کرتے رہے لیکن ان کی کوششیں رائیگاں گئیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہےکہ غیرقانونی ہائیڈرنٹ کےذریعے پانی فروخت کیا جارہا ہے۔ حادثات سےبچنے کیلئے پانی کےمسئلے کو حل کرنا ضروری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.