19 جنوری 2013
وقت اشاعت: 17:6
پیر پگارا اور نواز شریف بے شک اتحاد بنائیں،قائم علی شاہ
اے آر وائی - وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں صرف ایک دو ہی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہوتے ہیں نواز شریف اور پیر صاحب پگارا بے شک اتحاد بنائیں اتحاد بنتے رہتے ہیں اگر وہ الیکشن مل کر لڑتے ہیں تو یہ جمہوریت کا حصہ ہے۔
سکھر ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مزاکرات پر یقین رکھتی ہے تمام معاملات باہمی مزکرات کے ذریعے حل کیئے۔ علامہ طاہر قادری سے بھی مزاکرات کئے جسے سب نے سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیر صاحب پگارامہربان ہیں آج کل ناراض ہیں انہیں منا لینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کے ساتھ بات چیت کا عمل جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق سپریم کورٹ کے حکم پر کی جارہی ہے الیکشن کمیشن آزاد ہے ہمارے اختیار میں نہیں، اگر تصدیق کے عمل پر کسی کو اعتراض کے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرے۔