20 جنوری 2013
وقت اشاعت: 7:13
کوئٹہ:ایف سی کی کارروائی،مغوی بازیاب،ایس پی زیرحراست
اے آر وائی - کوئٹہ میں ایف سی نے ایک کارروائی کے دوران سی آئی ڈی تھانےمیں چھاپہ مار کر عبدالقدوس نامی ایک مغوی شخص کو بازیاب کرا لیا۔
ایف سی اہلکاروں نے اغوا برائے تاوان کے الزام میں ایس پی سی آئی ڈی طارق منظورکوحراست میں لے لیا جبکہ دیگر دو ڈی ایس پیزکو بھی حراست میں لےلیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران ایف سی نےسی آئی ڈی تھانے سے اغوا برائے تاوان کی رقم بھی برآمد کرلی۔