تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
20 جنوری 2013
وقت اشاعت: 9:33

کراچی:پولیس کی قید میں نوجوان کی ہلاکت،لواحقین کا احتجاج

اے آر وائی - کراچی میں منگھو پیر پولیس کی قید میں نوجوان کی ہلاکت کے بعد لواحقین نے تھانے کے باہر احتجاج مظاہرہ کیا، مشتعل افرادنےدو رکشوں کو آگ لگا دی۔



بتایا جاتا ہے نوجوان کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیاتھا جس کے بعد پولیس کے مبینہ تشدد سے وہ ہلاک ہوگیا۔ تھناے پر احتجاج کرنے والے لواحقین کا کہنا تھا اعلٰی حکام واقعے کا نوٹس لیں۔



ڈی ایس پی جاوید عباس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے اور تھانیدار کو معطل کرکے اس کی تنزلی کردی گئی اور اے ایس آئی سمیت ایک پولیس اہلکار کو حراست میں لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.