تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
20 جنوری 2013
وقت اشاعت: 10:22

ٹیکسلا:دو دہشتگرد گرفتار، بھاری تعدداد میں اسلحہ برآمد

اے آر وائی - حساس ادارے نے ٹیکسلا کے قریب چھاپہ مار کر کالعدم تحریک طالبان کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔



سیکورٹی ذرائع کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد کے سرحدی علاقے ٹیکسلا کے قریب خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر کالعدم تحریک طالبان کے دو مبینہ دہشت گردوں غفار اور وصی اللہ کو گرفتار کرلیا گیاہے ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد مں اسلحہ جس میں کلاشنکوف گولیاں اور گولہ بارود بھی برامد ہوا ہے۔گرفتار دہشت گرد جڑواں شہروں میں دہشت گردی کی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔



نیٹ ورک کے مزید ارکان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.