20 جنوری 2013
وقت اشاعت: 14:33
کرپشن نے ملک کا ہر ادارہ کھوکھلا کردیا، شہباز شریف
اے آر وائی - وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے کرپشن کا خاتمہ نہایت ضروری ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا مقصد کبھی حصول اقتدار نہیں رہا،عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ وفاقی حکومت کی لوٹ مار اور کرپشن کی داستانیں زبان زدعام ہیں، نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کی پہلی انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام سے جدید تعلیم و تحقیق کو فروغ حاصل ہوگا۔