تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
20 جنوری 2013
وقت اشاعت: 15:3

راولپنڈی: ماں، باپ اور ان کی ایک سالہ بیٹی قتل

اے آر وائی - راولپنڈی کے گنجان آباد علاقے پیرودہائی کی فوجی کالونی میں ماں، باپ اور ان کی ایک سالہ بیٹی کو غیر ت کے نام پر گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا گیا۔ منڈی بہاوالدین کے رہائشی تصور اپنی اہلیہ اور ایک سالہ بیٹی کے ہمراہ فوجی کالونی میں کرائے کے مکان میں رہائش اخیتار کئے ہوئے تھے۔



مقامی پولیس کے مطابق تصور نے پسند کی شادی کی ہوئی تھی جس پر لڑکی کے والدین نے لڑکی اور اس کے شوہر پر بہاوالدین میں مقدمہ درج کرایا ہوا تھا جو لڑکی کے بیان پر خارج کردیا گیا تھا۔ تاہم مقتولہ کے قریبی رشتہ دار لڑکی کو واپس مانگنے کا تقاضا کرتے تھے ۔



پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا ۔ تینوں مقتولین کے گلے میں رسی ڈال کر بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا ۔ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.