21 جنوری 2013
وقت اشاعت: 7:22
لاہور ہائیکورٹ:ٹائینو سیرپ کی فروخت پر پابندی میں توسیع
اے آر وائی - لاہورہائیکورٹ نے ٹاؕئنوسیرپ کی خرید وفروخت پر حکم امتناعی میں چار فروری تک توسیع کردی ہے۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شیخ نجم الحسن نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو وفاقی اور صوبائی حکومت کے وکلا نےجواب داخل کروانے کےلیے مزید مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ انسانی جانوں کا مسئلہ ہے حکومتیں سنجیدگی سے اس معاملہ کودیکھیں۔
درخواست گزار کے وکیل نے بتایاکہ ابھی تک حکومت ذمہ داروں کا تعین ہی نہیں کرسکی جسکی وجہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ بھی تاحال نہیں روکا جاسکا اور اب لاہور کے بعد دیگر شہروں میں بھی لوگ اس سیرپ کی وجہ سے ہلاک ہو رہے ہیں ۔ عدالت نے ٹائنوسیرپ پرپابندی کےحکم امتناعی میں 4فروری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔