تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
21 جنوری 2013
وقت اشاعت: 10:33

کراچی:تشدد اور فائرنگ سے تین افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی میں قتل وغارت گری کی تازہ لہر میں تین افراد ہلاک اور تین زخمی کردیئے گئے۔



کراچی میں فائرنگ اور لاشیں گرنےکا سلسلہ جاری ہے۔لیاری میں کشتی چوک کےقریب سے پچیس سالہ نوجوان کی بوری بند لاش ملی ،پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا ۔



تارتھ کراچی دو منٹ چورنگی کے قریب مسلح موٹر سائیکل سواروں نےفائرنگ کرکے چالیس سالہ عدنان کو موت کی نیند سلادیا۔ ماڑی پور روڈ کراون سینما کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا ۔ قائدآباد گوشت والی گلی میں فائرنگ سے محمد یونس شدید زخمی ہوگیا۔



شیرٹن ہوٹل کے قریب بھی فائرنگ سے معراج نامی شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.