21 جنوری 2013
وقت اشاعت: 14:53
کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں چارافراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں چارافراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ دوزخمی ہوئے۔ لیاری میں کشتی چوک کے قریب سے پچیس سالہ نوجوان کی بوری بند لاش ملی۔ پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا ۔
نیو کراچی دو منٹ چورنگی کے قریب مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے چالیس سالہ عدنان اور پینتیس سالہ عامر جان سے گئے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں کاروبار بند ہوگیا ۔ ماڑی پور روڈ کراون سینما کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا ۔
قائدآباد گوشت والی گلی میں فائرنگ سے محمد یونس شدید زخمی ہوگیا ۔ شیرٹن ہوٹل کے قریب بھی فائرنگ سے معراج نامی شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔