تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
21 جنوری 2013
وقت اشاعت: 17:34

ہماری حکومت جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائے گی،رانا ثناء اللہ

اے آر وائی - وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نےکہا ہےکہ ان کی حکومت جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائے گی، یہ پیپلزپارٹی کے بس کی بات نہیں۔ پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے خلاف جب بھی سازش ہوتی ہے، پیپلزپارٹی تماش بین کا کردارادا کرتی ہے۔



رانا ثناء اللہ نے کہا پنجاب میں نگراں حکومت کے قیام کیلئے سنجیدہ مذاکرات کےحق میں ہیں،البتہ راجہ ریاض سے مشاورت نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہاکہ گیلانی اور مخدوم خاندان جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ذمہ دار ہیں۔ پیپلزپارٹی صوبہ بنانے میں سنجیدہ نہیں اصل مقصد ووٹ بینک بڑھانا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.