22 جنوری 2013
وقت اشاعت: 4:31
کراچی:فائرنگ اورتشدد سے پانچ افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی وحشت اور دہشت تمامتر حکومتی دعووں کے باوجود رکنے کا نام نہیں لے رہی ،صبح سویرے بلدیہ اور شیر شاہ سے تین افراد کی تشدد آمیز لاشیں ملیں جبکہ رات گئے فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔
کراچی میں دہشت گردی اور فائرنگ تمام تر حکومتی دعووں کے باوجود نہ تھم سکی ہے،صبح سویرے بلدیہ ٹاؤن سے دو افراد کی تشدد سے پر لاشیں پولیس کو ملیں جبکہ شیر شاہ سے ایک پر تشدد لاش کے ملنے کی اطلاع ہے۔
دوسری جانب رات گئے پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن خیر آباد کے قریب فائرنگ سے پچاس سالہ جمیل احمد جاں بحق ہوگیا جبکہ ملیرکھوکھرا پار دو نمبر کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے محمد ندیم جاں بحق ہوگیا پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تفتیش کی جارہی ہے،دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی واردتیں کسی طور نہ تھمنے سے عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔