22 جنوری 2013
وقت اشاعت: 4:51
کراچی:چار مبینہ دہشتگرد گرفتار،دھماکا خیز مواد برآمد
اے آر وائی - کراچی کے علاقے سلطان آباد میں سی آئی ڈی پولیس کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کے چارمبینہ دہشت گرد گرفتار، دھماکاخیز مواد اور اسلحہ برآمد ،بنوں جیل حملے کے دوران فرار ہونے والا قیدی بھی شامل ہے۔
سی آئی ڈی پولیس نے سلطان آباد سے تحریک طالبان کے چار کارندوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کیا ، ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی وارداتیں کرتے رہے ہیں ۔ ملزم عادل نواب بنوں جیل سے طالبان کے ساتھ فرار ہونے والوں میں شامل تھا جس نے وزیر ستان سے بم بنانے کی تربیت حاصل کی ہے۔
دوسرے دہشت گرد کا کہنا تھا کہ اس نے دہشت گردی کے لیے بارود سے بھری گاڑی تیار کی تھی کہ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ گرفتار دہشت گردوں نے انکشاف کیا ہے کہ گرفتاری سے بچنے کے لیے کراچی کے ہر علاقے میں طالبان نے علیحدہ علیحدہ امیر مقرر کر رکھا ہے جبکہ صرف منگھوپیر کے علاقے میں ان کے چالیس سے زیادہ ساتھی موجود ہیں۔