22 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:11
کراچی:بم دھماکےسے ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی
اے آر وائی - ناگن چورنگی کے قریب رہائشی عمارت میں بم دھماکے سے ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
کراچی کے علاقے ناگن چورنگی میں صبح سویرے رہائشی عمارت کے باہردیسی ساختہ بم دھماکے سے پھٹ گیا۔پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد پائپ میں بھر کر نصب کیا گیا تھا۔ جس کے ساتھ بیٹری بھی منسلک تھی۔
ایس پی نارتھ کراچی کا کہنا ہے کہ چند دن قبل بھی اس مقام اسی قسم کی دہشت گردی کوشش کی گئی تھی تاہم بم ناکارہ ہوگیا تھا۔ دھماکے سےسائرہ،اعجازاورالطاف نامی افراد زخمی ہوئے۔