22 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:31
لاہور:چلڈرن اسپتال،ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے بچہ جاں بحق
اے آر وائی - لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے دو سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ۔لواحقین نے واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
والٹن روڈ کے رہائشی محنت کش ندیم نے الزام عائد کیا کہ اس کا بیٹا دو سالہ عمر ڈائریا کے مرض میں مبتلا تھا اور پچھلے چار روز سے چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج تھا ۔ ندیم کے مطابق ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے اسکا معصوم بیٹا زندگی کی بازی ہار گیا ۔
دوسری جانب ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر آصف رضا کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں کوئی صداقت نہیں ۔ تاہم معاملے کی شفاف تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو اپنی رپورٹ جلد پیش کرے گی۔