تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:53

پنجاب میں ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال کا ساتواں روز

اے آر وائی - لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ساتویں روز بھی جاری ہے، او پی ڈیز کے باہر کیمپ لگاکرینگ ڈاکٹز مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔



ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ساتویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔ پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کے باہر کیمپ لگا کر مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے لیکن ادویات کی فراہمی بند ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اسپتالوں کے باہر سے ان کی کیمپ ہٹانا چاہتی ہے اگر ایسا کیا گیا تو آؤٹ ڈور کے ساتھ ان ڈور بھی کام بند کردیں گے۔



انہوں نے کہا گرفتار ڈاکٹرز کی رہائی اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ راولپنڈی میں بینظیر بھٹواسپتال،ہولی فیملی اورڈسٹرکٹ ہیڈ کو اٹراسپتال میں بھی ینگ ڈاکٹرزاو پی ڈیز بندکرکے اسپتالوں کے باہر میڈیکل کیمپس لگا کر مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.