تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 جنوری 2013
وقت اشاعت: 13:22

کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دس افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید دس افراد جاں بحق ہو گئے۔ نارتھ کراچی کی رہائشی عمارت میں پائپ بم دھماکے میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ شہر قائد میں قتل و غارت گردی کا سلسلہ جاری ہے ۔



پولیس کے مطابق ہاکس بے کے قریب واقع مشرف کالونی میں فانگ سے جاوید نامی شخص جان بحق ہوگیا۔ صفورہ چورنگی کے قریب دہشت گردوں نے چالیس سالہ سلیمان کو قتل کردیا اورنگی ٹاون پٹھان کالونی میں شرابت نامی شخص فائرنگ کا نشانہ بنا۔ گولیمارمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہزاد نامی شخص لقمہ اجل بن گیا۔ پرانا حاجی کیمپ کے قریب بھی ایک شخص گولیوں کا نشانہ بنا ۔ اورنگی ٹاون کے علاقے خیر آباد کے قریب پچاس سالہ جمیل کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔



ملیر کھوکھرا پار کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ندیم جاں بحق ہو گیا ۔ میمن گوٹھ سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی۔ بلدیہ ٹاون سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں ۔ پولیس کے مطابق مقتولین کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا ۔نارتھ کراچی میں واقع رہائشی عمارت میں پائپ بم دھماکے میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.