تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 جنوری 2013
وقت اشاعت: 13:31

کراچی:گلشن اقبال میں سلنڈر دھماکہ،1شخص جاں بحق

اے آر وائی - کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں رہائشی مکان میں قائم ڈینٹل لیبارٹری میں سلنڈر دھماکہ سےایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تیرہ ڈی میں واقع مکان کی پہلی منزل پر قائم ڈینٹل لیبارٹری میں دھماکہ اس وقت ہوا جب دو مزدور ویلڈنگ کا کام کررہے تھے دھماکہ اتنا زور تھا کہ لیبارٹری میں موجود تمام سامان تباہ ہوگیا اور دومزدوروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جس میں لیبارٹری کا مالک بھی شامل ہے ۔



زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ ایک شخص دم توڑ گیا جبکہ ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقے میں قائم لیبارٹری غیر قانونی تھی اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.