تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 جنوری 2013
وقت اشاعت: 4:34

کراچی:موت کا کھیل جاری،سترہ افرادجان سے گئے

اے آر وائی - کراچی میں موت کا کھیل جاری ، فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر حسن عالم اور پولیس اہلکار سمیت سترہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ سی آئی ڈی پولیس نے پچاس سے زاہد وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار کر لیا۔



کراچی ایک مرتبہ پھر بدترین لپیٹ میں ۔دہشت گرد بغیر کسی روک ٹوک کے شہر کو خون میں نہلا رہے ہیں ۔یوپی موڑ کے قریب مسلح افراد نے جیب پر فائرنگ کرکے نیو کراچی میں سندھ گورنمنٹ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر حسن عالم کو قتل کر دیا ۔ناگن چورنگی کے قریب مسلح افراد نے انسپکٹر عالم جہانگیر کی گاڑی پر فائرنگ کر کے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ایس ایس پی چوہدری اسلم کے مطابق مقتول سی آئی ڈی پولیس میں تعینات تھے ۔



موسیٰ لین اور ایکسپوسنٹر کے قریب الگ الگ فائرنگ کے واقعات میں دو افراد لقمہ جل بن گئے ۔ ہاکس بے کے قریب واقع مشرف کالونی میں جاوید اورصفورہ چورنگی کے قریب سلیمان کو ماردیاگیا ۔اورنگی ٹاون پٹھان کالونی میں شرابت اورگولیمار میں شہزاد نامی شخص گولیوں کا نشانہ بنے ۔ اورنگی ٹاون کے علاقے خیر آباد میں جمیل اور ملیر کھوکھرا پاور کے قریب ندیم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے ۔



پرانا حاجی کیمپ کے قریب بھی ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ فائرنگ کے ساتھ ساتھ شہر سے لاشیں ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔۔ میمن گوٹھ سے ایک اور بلدیہ ٹاون سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں ۔نارتھ کراچی میں واقع رہائشی عمارت میں پائپ بم دھماکے میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔



سی آئی ڈی پولیس نے شانتی نگر میں کارروائی کے دوران لیاری گینک وار کا ملزم رحیم عرف درندہ تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے دستی بم اور کلاشنکوف برآمد کی گئی۔ایس ایس پی فیاض خان کے مطابق ملزم پچاس سے زاہد وارداتوں میں ملوث تھا اور سندھ حکومت نے اس کے سرکی قیمت تین لاکھ روپے مقررکی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.