تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 جنوری 2013
وقت اشاعت: 7:53

چھہ افراد کے قتل میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

اے آر وائی - راولپنڈی کے علاقے گلستان کالونی میں گذشتہ سال چار سگے بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو معمولی تنازع پر اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد فرار ہونے والے خطرناک اشتہاری ملزم عبدالوحید,, تھلیاں کے مقام پر پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہوگیا۔



مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے اشتہاری ملزم کے دو ساتھی زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔



اشتہاری ملزم عبدالوحید نے اپنے پانچ ساتھیوں کے ہمراہ گلستان کالونی میں کویت سے شادی میں شرکت آنےوالے والے چار بھائیوں سلیمان، پرویز، جاوید ، اورنگزیب سمیت پرویز کے بیٹے عدنان اور بھانجے ندیم کو گھر کے باہر قتل کردیا تھا۔قتل ہونے والے چاروں بھائی مقتول عدنان کی شادی میں شرکت کے لیے کویت سے پاکستان آئے تھے۔اشتہاری ملزم عبدالوحید کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.