تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 جنوری 2013
وقت اشاعت: 12:45

لاہور میں آج خسرے سے دوبچے جاں بحق ہو گئے

اے آر وائی - لاہور میں آج خسرے سے دوبچے جاں بحق ہو گئے،پنجاب میں خسرے سے ہلاکتوں کی کل تعداد 9 ہوگئی ہے۔ نوشہرہ ورکاں کا رہائشی دس سالہ واصف لاہور کے میو ہسپتال میں زیرِ علاج تھا،واصف خسرے کے باعث میو ہسپتال میں داخل ہوا لیکن نمونیہ کے حملے کے باعث مرض بگڑ گیا۔



ہلاک ہونے والا دوسرا بچہ ایک سالہ نبی چلڈرن اسپتال میں زیر علاج تھا، پنجاب میں دو مہینوں میں ہلاکتوں کی تعداد نو ہو گئی ہے جبکہ خسرہ کے سولہ سو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.