24 جنوری 2013
وقت اشاعت: 1:2
کراچی میں 12ربیع الاول کےموقع پرسیکیورٹی پلان تیار
اے آر وائی - کراچی میں بارہ ربیع الاول کے موقع پر غیر معمولی سکیورٹی اقدامات پر مشتمل کنٹی جینسی پلان ترتیب دیدیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ فیاض لغاری کے زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بارہ ربیع الاول کے جلوس میں اسلحہ لے کر چلنے یا اس کی نمائش کی سخت ممانعت ہوگی ،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو جلوس میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی،جلوس میں خواتین اورچھوٹے بچوں کو داخلہ ممنوع رکھا گیا ہے۔
ایس ایچ او وائرلیس کنٹرول روم اور سی پی او میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سے بھی رابطہ رکھیں گے تاکہ جلوس کی مانیٹرنگ کی جاسکے اوربم ڈسپوزل اسکواڈ سے تمام مقامات کے کلیئرنگ کو سکیورٹی کا حصہ بنایا گیا ہے ۔