24 جنوری 2013
وقت اشاعت: 1:23
کراچی:فائرنگ کےواقعات،4افرادجان کی بازی ہارگئے
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں چارافراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق سائٹ کے علاقے میٹروول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔
سول اسپتال کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ بوری بند لاش ملی ۔ لانڈھی مظفر آباد کالونی میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہوا ۔ پرانا حاجی کیمپ میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوا۔