24 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:2
ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال نویں روز میں داخل
اے آر وائی - لاہور کے تمام سرکاری اسپتالوں کے آوٹ ڈور میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال اور احتجاج نویں روز میں داخل ہو گیا۔
گوجرانوالہ تشدد کیس کے بعد ینگ ڈاکٹروں کا احتجاج جاری ہے اور ہسپتالوں کے آوٹ ڈور میں ہڑتال کر کے باہر احتجاجی کیمپس لگائے گئے ہیں اور مریضوں کو دیکھا جا رہا ہے،البتہ ٹیسٹ کروانے کے لئے اور ادویات کے لئے مریض دوبارہ اندر باہر دھکے کھاتے نظر آ تے ہیں۔
ینگ ڈاکٹرز نے الزام لگایا کہ پنجاب حکومت اِن کے معاملے میں عدالتوں اور پولیس پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ ینگ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔