24 جنوری 2013
وقت اشاعت: 7:11
کراچی: گھر پر دستی بم سے حملہ،ایک ہلاک،ایک زخمی
اے آر وائی - کراچی میں منگھوپیر تھانے کے قریب گھر پر دستی بم سے حملے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا،عثمان آباد میں بھی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔
منگھوپیر تھانے کے قریب واقع آباد مشکی پاڑہ میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے پہلے ہوائی فائرنگ کی جس کے بعدانہوں نے ایک گھر پر دستی بم پھینکے اور فرار ہوگئے۔ دستی بم پھٹنے سے دو افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک زخمی زندگی کی بازی ہار گیا۔ فائرنگ اور دستی بم حملوں کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اورعلاقے کے کاروباری مراکز بھی بند کردیئے گئے ہیں۔
عثمان آباد کےعلاقے میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔