24 جنوری 2013
وقت اشاعت: 11:54
عید میلاد النبی پر لاہور میں موبائل فون سروس بند رہے گی
اے آر وائی - عید میلاد النبیﷺکے موقع پر لاہور میں کل صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ٹی اے نے یہ اقدام پنجاب حکومت کی درخواست پر کیا ہے،پنجاب کے متعدد دیگر حساس شہروں میں بھی کل موبائل فون سروس بند رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔
لاہور میں آج رات مینار پاکستان میں عالمی میلاد کانفرنس سے ڈاکٹر طاہر القادری خطاب کریں گے۔ اس موقع پر مینار پاکستان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں موبائل فون سروس بند رہے گی تاکہ کسی بھی مکمنہ دہشت گردی سے نمٹا جا سکے۔