24 جنوری 2013
وقت اشاعت: 13:34
کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ پرپارٹی پرچم سرنگوں رہے گا،غوث علی شاہ
اے آر وائی - مسلم لیگ ن سندھ کے صدر سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف میاں نواز شریف نے ملک بھر میں پارٹی پرچم سرنگوں رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
غوث علی شاہ نے اپنی رہائشگاہ پر دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف انیس سو بانوے کے طرز کا آپریشن ناگزیر ہوچکا ہے،ان کا کہنا تھا، ٹارگٹ کلنگ کو نہ روکا گیا تو آئندہ عام انتخابات میں عوام گھروں سے نہیں نکل سکیں گے۔
غوث علی شاہ نے بتایا کہ جاں بحق کارکنوں کے لواحقین سے تعزیت کے لیے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر رانا مشہود اور میاں نواز شریف کی جانب سے ارباب تیمور اور دیگر کراچی پہنچے ہیں ۔