24 جنوری 2013
وقت اشاعت: 14:34
سکھر:اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی،نشہ آور چیزیں برآمد
اے آر وائی - سکھر میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے بائی پاس کے قریب کینو کے ٹرک سے دس کلو چرس اور 10کلو افیون برآمد کرلی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس سکھر کو اطلاع ملی پشاور سے اندرون سندھ سپلائی سے کینو سے بھرا ٹرک آرہا ہے جس کے اندر نشہ آور چیزیں موجود ہیں۔ جس پر نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے بائی پاس پر ٹرک کو تحویل میں لے لیا۔
تلاشی کے دوران10کلو چرس اور10افیون برآمد کرلی جبکہ دو ملزمان عبدالستار اور شہاب ملک کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔ ملزمان کا تعلق پشاور کے علاقے مردان سے ہے جبکہ کیس کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔