24 جنوری 2013
وقت اشاعت: 15:43
بارہ ربیع الاول کوکراچی اور دیگراضلاع میںڈبل سواری پر پابندی
اے آر وائی - سندھ حکومت نے بارہ ربیع الاول کو کراچی سمیت صوبے کے پانچ اضلاع میں موٹر سائکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ صوبے میں بارہ ربیع الاول کو اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد، جامشورو، خیرپور اور سکھر میں بارہ ربیع الاول جمعے کوصبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک موٹر سائکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ صوبے بھر میں اسلحہ لیکر چلنے اور اس کی نمائش پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، جس کا اطلاق بھی بارہ ربیع الاول کی صبح آٹھ بجے سے رات دس بجے تک ہوگا۔
واضح رہے کہ بارہ ربیع الاول پر صوبے بھر سے نکلنے والے جلوسوں میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری اور اسلحہ کے نمائش پر پابندی عائد کی ۔