تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
24 جنوری 2013
وقت اشاعت: 17:54

وزیراعلیٰ سندھ کی لانڈھی دھماکوں کی شدید مذمت

اے آر وائی - وزیراعلیٰ سندھ کی لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے، آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں یکے بعد دیگر دو دھماکوں میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے ۔



وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بارہ ربیع الاول کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں،اورشرپسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دھماکے کے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.