تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
24 جنوری 2013
وقت اشاعت: 19:24

ثروت اعجاز قادری کی قیادت میں جشن عید میلاد النبی ﷺکی ریلی

اے آر وائی - کراچی میں سنی تحریک کے زیراہتمام ثروت اعجاز قادری کی قیادت میں جشن عید میلاد النبی ﷺکے سلسلے ریلی نکالی گئی۔



ریلی لیاقت آباد سے شرو ع ہوئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی کھارادر پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی سے خطاب میں سنی تحریک کےسربراہ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کے دوران سنی تحریک کے چھ کارکنوں کوقتل کیاگیاہے۔ پولیس کارکنوں کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کررہی۔انہوں نے کہاکہ پولیس قتل میں ملوث ملزمان کوفوری طورپرگرفتار کرے۔ مطالبات نہ مانے گئے تو ربیع الاول کے بعد تحریک چلائی جائیگی ۔شرکاء نے نمائش چورنگی پرعلامتی دھرنا دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.