25 جنوری 2013
وقت اشاعت: 10:15
پشاور:گودام سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ،ایک ملزم گرفتار
اے آر وائی - پشاور پولیس نےکارروائی کرتےہوئے گودام سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ چھاپے کےدوران ایک ملزم بھی گرفتارکیا گیا۔ پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران سو سے زائد ریپیٹر اور بیس ہزار سے زائد کارتوس برآمد ہوئے۔ گودام کو سیل کردیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے اسلحہ علاقہ غیر سے پنجاب منتقل کیا جانا تھا۔ دوسری طرف بلوچستان پولیس نے کچلاک کے علاقے میں چمن شاہراہ پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام دیا اور کوئٹہ چمن روڈ پر پل کے نیچے نصب کیا گیا دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا خیز مواد بیس کلو وزنی ہے جسے ایک ڈبے میں نصب کیا گیا تھا۔