تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
25 جنوری 2013
وقت اشاعت: 10:44

پشاور:گیس بھرنےسےدھماکا،3بچے جاں بحق،4افرادزخمی

اے آر وائی - پشاور کے علاقے جہانگیرہ کے علاقے میں گھر میں گیس بھرنے کے باعث دھماکے سے تین بچے جھلس کر جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔



نوشہرہ کے علاقے جہانگیرہ کے ایک گھر کے چولہے سے ساری رات گیس لیک ہوتی رہی، صبح جب گھر والوں نے چولہا جلانے کیلئے ماچس جلائی تو زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے، جن میں دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے، واقعے میں چار افراد شدید زخمی ہوئے۔



زخمیوں کو پشاور اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ رات کو گیس لوڈشیڈنگ کے باعث پیش آیا، تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.