25 جنوری 2013
وقت اشاعت: 13:53
کوئٹہ:پولیس کی مبینہ فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کے خلاف احتجاج
اے آر وائی - کوئٹہ میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کے خلاف لواحقین اور اہل علاقہ نے مغربی بائی پاس پر شدید احتجاج کیا اور ٹریفک کی آمدورفت معطل کردی۔
کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں مبینہ طور پر پولیس کی فائرنگ سے ایک شہری ہلاک ہوگیا جس پر لواحقین لاش کے ہمراہ مغربی بائی پاس پر آگئے اور میت سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا گیا۔
مشتعل افراد نے ٹائر جلائے اور گاڑیوں کی آمدورفت بند کردی جس کی وجہ سے مال بردار گاڑیوں کی ایک طویل قطار لگ گئی اور گھنٹوں ٹریفک جام رہا ۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اس فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔