26 جنوری 2013
وقت اشاعت: 4:54
کراچی:بلال کالونی میں2پولیس اہلکارجاں بحق
اے آر وائی - کراچی کے علاقے کورنگی بلال کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکا ر ہلاک ہو گئے۔
ایس پی کو رنگی چوہدری اسد کے مطا بق کورنگی انڈسٹیل ایریا پولیس اسٹیشن میں کانسٹیبل عبدالعزیز اور کانسٹیبل اختر شہزاد ڈیوٹی پر تعینات تھے جو کھانا کھانے کے لیئے بلال کالونی میں واقع ہوٹل میں گئے، جہاں دو ملزمان نے تعاقب کے بعد ہوٹل کے قریب ان پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر دونوں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔
واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور چند افراد کو پوچھ گچھ کے لیئے حراست میں لیا، پولیس افسران کے مطابق پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا جس کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔