26 جنوری 2013
وقت اشاعت: 7:14
پنجاب:ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج ،ہڑتال11ویں روز بھی جاری
اے آر وائی - لاہور کے تمام سرکاری اسپتالوں کے آوٹ ڈور میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال آج گیارہوں روز بھی جاری ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال اور احتجاج کے باعث مریضوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔
گوجرانوالہ تشدد کیس کے بعد پنجاب بھر میں آج گیارہوں روز بھی ینگ ڈاکٹروں کا احتجاج جاری ہے۔ ینگ ڈاکٹرز نے لاہور میں ہسپتالوں کے آوٹ ڈور میں کام روک دیا اور ہڑتال کر کے باہراحتجاجی کیمپس لگائے ہیں ، جہاں مریضوں کو دیکھا بھی جا رہا ہے۔ مگر ضروری ٹیسٹ اور ادویہ کے لئے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز نے الزام لگایا ہے پنجاب حکومت عدالتوں اور پولیس پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب تک ڈاکٹرز برف اور معطل ڈاکٹرز بحال نہیں کیے جاتے وہ ہڑتال ختم نہیں کریں گے۔