تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 جنوری 2013
وقت اشاعت: 9:54

لاہور:غالب مارکیٹ پولیس مقابلے کی تحقیقات مکمل

اے آر وائی - لاہورکے جوڈیشل مجسٹریٹ نے تھانہ غالب مارکیٹ پولیس کے مبینہ جعلی پولیس مقابلے کی تحقیقات مکمل کر لیں۔



جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز احمد نور نے معاملے کی تحقیقات کیں ۔ عدالت کے روبرو چوبیس پولیس اہلکاروں اور علاقے کے شہریوں نے اپنے بیانات ریکارڈ کروائے جنھوں نے پولیس مقابلے کو اصل قرار دیا جبکہ مقتول کے والد نے بھی اقرار کیا کہ ان کا بیٹا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا اس لیے وہ قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتے جبکہ عدالتی نوٹس کے باوجود مقتول کے بھائی نے اپنا بیان ریکارڈ نہیں کروایا۔



عدالت نے اپنی رپورٹ میں پولیس مقابلے کو اصل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے ثبوت نہیں ملے جس سے پولیس مقابلہ جعلی ثابت ہو۔ تھانہ غالب مارکیٹ کے اہلکاروں نے ذیشان نامی نوجوان کو سات دسمبر کو مبینہ جعلی مقابلے میں قتل کیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آنے کے بعد پنجاب حکومت کی درخواست پر عدالتی تحقیقات کروائی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.