26 جنوری 2013
وقت اشاعت: 13:23
کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ وزیر اعلی سندھ کا کہنا ہے کہ بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں کمی ہوئی ہے۔ کراچی میں قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری ہے شہر کے مختلف علاقوں میں قاتلوں نے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا اور باآسانی فرار بھی ہوگئے ۔
سرجانی میں کے ڈی اے فلیٹ کے قریب دکان پر فائرنگ سے تیس سالہ صابر جاں بحق ہوا ۔ جہانگیر روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں شرافت موقعے پر ہلاک جبکہ مبارک علی اسپتال میں جان کی بازی ہارا ۔ اورنگی ٹاون میں وقار گولیوں کا نشانہ بنا ۔ گرومندر کے قریب فائرنگ سے خاتون زخمی ہوئی ۔ لانڈھی نمبر چھ میں بھی فائرنگ سے عدنان زخمی ہوا ۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں کمی ہوئی ہے شہر کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے ۔ وزیر اعلی سندھ ادھرتاجررہنما محمد عرفان پر قاتلا نہ حملہ کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری اور بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف صدر الیکٹرانکس مارکیٹ ایسوسی ایشن نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔