26 جنوری 2013
وقت اشاعت: 15:52
کسٹم کے عالمی دن پر اربوں روپے کی منشیات نذرآتش
اے آر وائی - کسٹم کے عالمی دن کے موقع پر کراچی کے ساحل پر پاکستان کسٹم کی جانب سے اربوں روپے کی منشیات نذرآتش اور شراب کی بوتلیں تلف کی گئیں۔ کراچی میں ہاکس بے کے ساحل نیلم پوائنٹ پر کسٹمز ڈے کی مناسبت سے خصوصی تقریب منعقد کی گئ جس میں کسٹم اور انسداد منشیات کے دیگر اداروں سمیت مختلف ممالک کے انسداد منشیات کے رابطہ افسران نے شرکت کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن کسٹم ایف بی آرمحمد ریاض خان کا کہنا تھا کہ کسٹم کا عالمی دن منانے کا مقصد منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف روک تھام کرنا اور اپنے اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرکے منشیات کی لعنت کا خاتمہ کرنا ہے۔