تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:40

قلعہ عبداللہ:بھتہ خوری کے خلاف ٹرانسپورٹرز کا احتجاج

اے آر وائی - قلعہ عبداللہ میں بھتہ خوری کے خلاف ٹرانسپورٹرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے، کوئٹہ چمن شاہراہ بندہونے سے سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔



قلعہ عبداللہ میں نجی چیک پوسٹوں پرمال بردار ٹرکوں سے بھتہ وصولی کے خلاف ٹرک گڈز ایسوسی ایشن نےاحتجاج ہفتے کے روز شروع کیا۔ مظاہرین نے کوئٹہ چمن شاہراہ دوسرے روز بھی گڑنگ کے قریب رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر رکھی ہے۔ شاہراہ کی بندش کے باعث سیکڑوں مسافرگاڑیاں پھنس کر رہ گئی ہیں جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔



شاہراہ کی بندش کے باعث پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت افغانستان میں موجود نیٹو فورسز کو لاجسٹک سپورٹ سامان کی ترسیل بھی بند ہو گئی ہے ۔ صدر ٹرک گڈز اونر ایسوسی ایشن حاجی مرتضی کا کہناتھا قلعہ عبداللہ میں کوئی حکومتی رٹ نہیں نجی چیک پوسٹوں کے خاتمے تک شاہراہ بند رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.