تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 جنوری 2013
وقت اشاعت: 9:10

کراچی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چنیسر گوٹھ سے دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔



پولیس کے مطابق گلزار ہجری سکندر گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ کورنگی بلال کالونی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص اسپتال میں چل بسا۔ مقتول کی شناخت کامران کے نام سے ہوئی۔



دوسری جانب چنیسر گوٹھ میں خفیہ اطلاع پرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کی ۔ اس دوران حراست میں لئے گئے دس مشتبہ افراد تحقیقات کے لئے تفیش مرکز منتقل کردیئے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.